PAK Magazine | An Urdu website on the Pakistan history
Friday, 03 May 2024, Day: 124, Week: 18

PAK Magazine |  پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان ، ایک منفرد انداز میں


پاک میگزین پر تاریخِ پاکستان

Annual
Monthly
Weekly
Daily
Alphabetically

جمعتہ المبارک 21 دسمبر 1951

آدم جی جوٹ ملز

Adamjee Jute Mills

آزادی کے بعد پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ پٹ سن تھی جس کی ساری پیداوار ، مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں ہوتی تھی لیکن برصغیر کی کل 108 جوٹ ملوں میں سے کوئی ایک بھی جوٹ مل پاکستان کی حدود میں نہیں آئی تھی۔ پاکستان کا خام مال کلکتہ یا ڈنڈی ، سکاٹ لینڈ جاتا تھا جہاں کی جوٹ اور کپڑا ملوں سے تیار شدہ مصنوعات نہ صرف دنیا بھر میں فروخت ہوتی تھیں بلکہ خود پاکستان واپس بھی آتی تھیں۔ پٹ سن کے ریشے سے جہاں عام استعمال میں آنے والی بوریاں وغیرہ بنتی تھیں ، وہاں کاغذ اور کپڑے سمیت دو سو کے لگ بھگ دیگر مصنوعات بھی تیار ہوتی تھیں۔

15 مارچ 1950ء کو ڈھاکہ کے قریب نارائن گنج میں حکومت پاکستان اور مغربی پاکستان کے آدم جی صنعتی گروپ کی مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت پانچ کروڑ روپے کے سرمایے سے دنیا کی سب سے بڑی جوٹ مل کا سنگ بنیاد رکھا گیا جو چار سو ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی تھی۔ آدم جی جوٹ ملز کا افتتاح 21 دسمبر 1951ء کو ہوا تھا۔ اس میں تین ہزار لومز اور 23 ہزار کے قریب افراد کام کرتے تھے۔

1952ء کے لسانی فسادات میں یہاں بڑی تعداد میں غیر بنگالیوں کا قتل عام ہوا تھا۔ سقوط مشرقی پاکستان کے بعد 1972ء میں بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان کی حکومت نے آدم جی جوٹ ملز کو قومی تحویل میں لے لیا تھا اور 30 جون 2002ء کو اسے بند کر دیا گیا تھا۔






Adamjee Jute Mills

Friday, 21 December 1951

The first ever jute mill was established on December 21, 1951 in Narayanganj, Dhaka, East Pakistan (now Bangladesh). The Adamjee Jute Mills was a partnership between the Government of Pakistan and Adamjee Groups from West Pakistan..




پاکستان کی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ

پاک میگزین ، پاکستان کی سیاسی تاریخ پر ایک منفرد ویب سائٹ ہے جس پر سال بسال اہم ترین تاریخی واقعات کے علاوہ اہم شخصیات پر تاریخی اور مستند معلومات پر مبنی مخصوص صفحات بھی ترتیب دیے گئے ہیں جہاں تحریروتصویر ، گرافک ، نقشہ جات ، ویڈیو ، اعدادوشمار اور دیگر متعلقہ مواد کی صورت میں حقائق کو محفوظ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

2017ء میں شروع ہونے والا یہ عظیم الشان سلسلہ، اپنی تکمیل تک جاری و ساری رہے گا، ان شاءاللہ



پاکستان کے اہم تاریخی موضوعات



تاریخِ پاکستان کی اہم ترین شخصیات



تاریخِ پاکستان کے اہم ترین سنگِ میل



پاکستان کی اہم معلومات

Pakistan

چند مفید بیرونی لنکس



پاکستان فلم میگزین

"پاک میگزین" کے سب ڈومین کے طور پر "پاکستان فلم میگزین"، پاکستانی فلمی تاریخ، فلموں، فنکاروں اور فلمی گیتوں پر انٹرنیٹ کی تاریخ کی پہلی اور سب سے بڑی ویب سائٹ ہے جو 3 مئی 2000ء سے مسلسل اپ ڈیٹ ہورہی ہے۔


پاکستانی فلموں کے 75 سال …… فلمی ٹائم لائن …… اداکاروں کی ٹائم لائن …… گیتوں کی ٹائم لائن …… پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد …… پاکستان کی پہلی پنجابی فلم پھیرے …… پاکستان کی فلمی زبانیں …… تاریخی فلمیں …… لوک فلمیں …… عید کی فلمیں …… جوبلی فلمیں …… پاکستان کے فلم سٹوڈیوز …… سینما گھر …… فلمی ایوارڈز …… بھٹو اور پاکستانی فلمیں …… لاہور کی فلمی تاریخ …… پنجابی فلموں کی تاریخ …… برصغیر کی پہلی پنجابی فلم …… فنکاروں کی تقسیم ……

پاک میگزین کی پرانی ویب سائٹس

"پاک میگزین" پر گزشتہ پچیس برسوں میں مختلف موضوعات پر مستقل اہمیت کی حامل متعدد معلوماتی ویب سائٹس بنائی گئیں جو موبائل سکرین پر پڑھنا مشکل ہے لیکن انھیں موبائل ورژن پر منتقل کرنا بھی آسان نہیں، اس لیے انھیں ڈیسک ٹاپ ورژن کی صورت ہی میں محفوظ کیا گیا ہے۔

پاک میگزین کا تعارف

"پاک میگزین" کا آغاز 1999ء میں ہوا جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بارے میں اہم معلومات اور تاریخی حقائق کو آن لائن محفوظ کرنا ہے۔

Old site mazhar.dk

یہ تاریخ ساز ویب سائٹ، ایک انفرادی کاوش ہے جو 2002ء سے mazhar.dk کی صورت میں مختلف موضوعات پر معلومات کا ایک گلدستہ ثابت ہوئی تھی۔

اس دوران، 2011ء میں میڈیا کے لیے akhbarat.com اور 2016ء میں فلم کے لیے pakfilms.net کی الگ الگ ویب سائٹس بھی بنائی گئیں لیکن 23 مارچ 2017ء کو انھیں موجودہ اور مستقل ڈومین pakmag.net میں ضم کیا گیا جس نے "پاک میگزین" کی شکل اختیار کر لی تھی۔

سالِ رواں یعنی 2024ء کا سال، "پاک میگزین" کی مسلسل آن لائن اشاعت کا 25واں سلور جوبلی سال ہے۔




PAK Magazine is an individual effort to compile and preserve the Pakistan history online.
All external links on this site are only for the informational and educational purposes and therefor, I am not responsible for the content of any external site.