Pakistan History


2004




Latest updated video

قادیانی، غیر مسلم قرار پائے
پاکستان کی قومی اسمبلی نے 7 ستمبر 1974ء کو متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے دیا تھا۔ بطور وزیر اعظم یہ جناب ذوالفقار علی بھٹو کی ایک اور بہت بڑی تاریخ ساز کامیابی تھی کیونکہ انہوں نے پوری قوم کو ساتھ لے کر متفقہ طور پر ایک نوے سالہ پرانے مذہبی مسئلہ کو حل کر دیا تھا۔ اس سے قبل جب 1953ء میں پہلی بار یہ مسئلہ ابھرا تھا تو مذہبی فسادات میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امن و امان کے لئے لاہور میں سوا دو ماہ کے لئے مارشل لاء بھی نافذ کر دیا گیا تھا اور پھر طاقت کے بل بوتے پر یہ مسئلہ دبا بھی دیا گیا تھا۔ دوبارہ یہ مسئلہ تب ابھرا جب 22 مئی 1974ء کو ربوہ ریلوے سٹیشن پر طلباء کے دو گروپوں میں ایک تصادم کی خبر نے ملک گیر احتجاج اور ہنگاموں کی شکل اختیار کر لی تھی اور مذہبی حلقوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا مطالبہ کر دیا تھا۔ بھٹو صاحب نے کسی یکطرفہ یا آمرانہ فیصلےکی بجائے جمہوری روایات کی ایک شاندار مثال قائم کرتے ہوئے فریقین کو قومی اسمبلی میں بحث و مباحثہ کے لئے مدعو کیا تھا۔ دو ماہ کی گرما گرم بحث و تمحیص کے بعد جب قادیانی لیڈر ، بھٹو صاحب کے اٹارنی جنرل جناب یحییٰ بختیار کے ایک سوال کے جواب میں عام مسلمانوں کو کافر کہہ بیٹھے تو ممبران اسمبلی کے لئے انہیں متفقہ طور پر غیر مسلم قرار دینا آسان ہو گیا تھا۔ ویسے بھی یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے کہ قادیانی ، غیرمسلم کیوں ہیں؟ سیدھی سی بات ہے کہ اگر مسلمان حضرت موسیٰؑ اور حضرت عیسٰیؑ کو ماننے کے باوجود یہودی ہیں نہ عیسائی بلکہ مسلمان ہیں کیونکہ ان کی نسبت حضرت محمد ﷺ سے ہے تو بھلا قادیانی ، جن کی نسبت کسی اور سے ہے ، مسلمان کیسے ہو سکتے ہیں۔۔؟ البتہ یہ انتہائی اہم ہے کہ مذہبی بنیادوں پر کسی سے بھی کسی قسم کا امتیازی سلوک انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
Qadianis declared Non-Muslim
A speech of Maulana Shah Ahmad Noorani on the Qadiani desicion on September 7, 1974..
mustafainews

History

The latest updates


Basic informations on Pakistan - پاکستان کی بنیادی معلومات
The Goegraphical History of Pakistan - پاکستان کی جغرافیائی تاریخ
The fall of East Pakistan - المیہ مشرقی پاکستان
Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah - قائد اعظم محمد علی جناح
Zulfiqar Ali Bhutto - ذولفقار علی بھٹو
General Zia-ul-Haq - جنرل ضیا الحق
Presidents of Pakistan - پاکستانی صدور
Presidents of Pakistan - پاکستانی وزرائے اعظم
Army Chiefs of Pakistan - پاکستان کے ارمی چیفس
Chief Justice of Pakistan Supreme Court - پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس
The Mughal Empire - مغلیہ سلطنت
PakistanChronicle - پاکستان کرونیکل
Syed Qasim Mehmood - سید قاسم محمود
Danish Politics - ڈنمارک کی سیاسی تاریخ
A Train tour to Italy - اٹلی کا ایک ٹرین ٹور
The Hajj Journey - سفر نامہ حج
Sher-o-Shairi - شعروشاعری
Saiful Maluk - سیف الملوک
Health Magazine - ہیلتھ میگزین
Film Magazine - پاکستان فلم میگزین

Some useful history sites


Pakistan on Wikipedia ISPR Government of Pakistan Pakistan Constitution Pakistan History in Urdu