بھارت کے مشرقی پاکستان پر 22 نومبر 1971ء کے حملے کا زور توڑنے کے لئے 3 دسمبر 1971ء کو مغربی پاکستان سے بھارت پر حملہ کر دیا گیا تھا اور پہلے ہی دن بھارتی فوجی ہوائی اڈوں پر حملے کئے گئے تھے۔ دو ہفتے کی یہ جنگ تاریخ کی ایک شرمناک ترین فوجی شکست پر ختم ہوئی تھی جس میں مشرقی پاکستان کا بنگلہ دیش بننا ، ہتھیار ڈالنا ، 90 ہزار سے زائد جنگی قیدی ہونا اور مغربی پاکستان کا پانچ ہزار مربع میل علاقہ کھونا بھی شامل تھا۔