Masood Rana - مسعودرانا

1964

مسعودرانا کا پہلا سپر ہٹ گیت

ٹانگے والا خیر منگدا ، ٹانگہ لاہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا....

مسعودرانا کے گائے ہوئے اس شاہکار گیت نے مقبولیت کے تمام اگلے پچھلے ریکارڈز توڑ دیئے تھے۔ پاکستانی فلموں میں ایسا دلکش مردانہ گیت اس سے پہلے کبھی نہیں گایا گیا تھا اور کوئی دوسرا گلوکار اس گیت کو مسعودرانا سے بہتر گا بھی نہیں سکتا تھا۔ بابا چشتی جیسے جوہرشناس موسیقار نے مسعودرانا جیسے گوہر نایاب سے ان کے میعار کے مطابق گیت گوا کر انہیں ایک ورسٹائل گلوکار بنا کر تاحیات فلموں کی ضرورت بنا دیا تھا۔ حزیں قادری کا لکھا ہوا یہ لازوال گیت فلم کی ریلیز سے قبل ہی اتنا مقبول ہو چکا تھا کہ جب فلم میں لالہ سدھیر پر فلمایا گیا تھا تو اس کے فلم ورژن میں چوتھے انترے کا اضافہ کر دیا گیا تھا تاکہ اس گیت کی بے مثل مقبولیت کو مزید کیش کروایا جا سکے۔

مسعودرانا کے اس سدا بہار گیت نے فلم کے دیگر گیتوں کو پس منظر میں دھکیل دیا تھا حالانکہ سبھی گیت زبردست تھے۔ ان میں سے خاص طور پر مالا بیگم کا ٹانگے ہی کے بارے میں گایا ہوا ایک بڑا دلکش گیت تھا جسے اکثر سننے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ ایک تو حزیں قادری صاحب کے لکھے ہوئے عوامی بول اور اوپر سے مالا کی دلکش گائیکی اور نیلو کی معصوم اداکاری کیا سماں پیدا کرتی ہے۔ خاص طور پر اس گیت کے آخری انترے میں دل موہ لینے والے یہ بول کیا کمال کے ہیں:

Daachi (1964)
مسعودرانا کا لازوال گیت
ٹانگے والا خیر منگدا
فلم ڈاچی کی پہچان بن گیا تھا
    اینج ڈرنا جیوں رن دا مرید ہو گیا ویں
    چوؤں پیسیاں لئی بھیڑیا بدید ہو گیا ویں
    مینوں ہس کے بٹھادوں ، نالے لسی وی پیاندوں
    کدی ہوندی میں جنانی کسے کوچوان دی
    تو وی جاننا ایں مینوں ، میں وی تینوں جان دی
    ٹانگے والیا ، سواری میں وی تیرے ہان دی

اس گیت کے دوران لالہ سدھیر کو کوچوان کے روپ میں جس شان کے ساتھ دکھایا گیا ہے ، اس سے مجھے اپنے ایک مرحوم دوست یاد آ جاتے ہیں جو یہاں ڈنمارک میں نہ صرف ٹیکسی ڈرائیور تھے بلکہ اس کے مالک بھی تھے۔ ان سے ایک بار ملاقات ہوئی تو بے خیالی سے میرے منہ سے نکل گیا تھا "ٹانگے والا خیر منگدا۔۔" انہیں بڑا محسوس ہوا تھا کہ میں نے ایک تانگے کو ڈنمارک کی ٹیکسی سے تشبیہ دی ہے جو شاید دنیا میں سب سے زیادہ لگژری سروس ہے کیونکہ یہاں عام طور ٹیکسیاں مرسڈیز گاڑیوں پرمشتمل ہوتی ہیں جو زیادہ سے زیادہ دو سال پرانا ماڈل ہوتی ہیں۔

ٹانگے والا خیر منگدا
ٹانگہ لاہور دا ہووے تے پاویں جھنگ دا
کری جا مجوریاں ، مراداں ہون پوریاں
گوریاں لیان میرے رانجھیاں لئی چوریاں
اوخو ویلا چنگا جہیڑا ہس ہس لنگدا
ٹانگے والا خیر منگدا
خیر سہرے والی دی ، نی سن ڈولی والئے
جہیڑے گھر جایئے ، لج ماپیاں دی پالئے
نی سہرے والا ہووے پاویں پتر ملنگ دا
ٹانگے والا خیر منگدا
تھکدی نئیں گڈیئے تو آؤنی تے جانی ایں
کیاں نوں وچھوڑنی ایں ، کیاں نوں ملانی ایں
نی میرے وانگوں ویکھنی ایں بندہ رنگ رنگ دا
ٹانگے والا خیر منگدا
رج کے غریب تیرا کدوں روٹی کھاوے گا
او دن میرے مولا دس کہیڑے دن آوے گا
جدوں ویلا نہ روے گا ہتھ تنگ دا
ٹانگے والا خیر منگدا
گلوکار: مسعودرانا ، موسیقار: جی اے چشتی
نغمہ نگار: حزیں قادری ، فلم ڈاچی (1964)

میں نے فلم ڈاچی (1964) پہلی بار پاکستان میں اپنے دوسرے دور 1977/82ء میں اپنے آبائی شہر کھاریاں کے سنگم سینما میں دیکھی تھی۔ اس دور میں سینماؤں پر پرانی فلمیں اکثر ریلیز ہوتی تھیں جو مجھ جیسے فلم بینوں کے لئے نئی فلموں سے زیادہ اہم ہوتی تھیں۔ یہ فلم جب بھی چلی ، پسند کی گئی اور ہمیشہ "ٹانگے والے خیر منگدا۔۔" کے لیبل سے چلتی تھی۔ فلموں کے اشتہارات ہوں یا بل بورڈ ، اس گیت کے ذکر کے بغیر فلم کی پبلسٹی نہیں ہوتی تھی۔ عام طور پر فلم بین ، ناچتی گاتی عورتوں اور ماردھاڑ کے شاہکار دیکھنے کے لئے فلم دیکھتے تھے اور ناچ گانوں کے دوران نعرہ اور ہلڑ بازی ، سیٹیاں اور دیگر شورشرابا کرنا ایک معمول ہوتا تھا لیکن جب مسعودرانا کا یہ بے مثل گیت "ٹانگے والا خیر منگدا۔۔" سکرین پر آیا تھا تو بھرے ہال میں سناٹا چھا گیا تھا اور لوگوں نے یہ گیت اتنی محویت سے سنا تھا کہ سانس لینے کی آواز بھی نہیں آرہی تھی۔ جب گیت ختم ہوا تھا تو کسی منچلے نے آواز لگائی تھی "کوئی ہے۔۔؟" تو پورا ہال کشت زعفران بن گیا تھا۔ اس شو کے دوران ایک اور دلچسپ واقعہ یہ بھی ہوا تھا کہ ایک فلم بین ، فلم کا پوسٹر دیکھ کر اپنے ساتھی کو بتا رہا تھا کہ "نیلو نے اس فلم میں ڈاچی کا رول کیا ہے۔۔" یاد رہے کہ پنجابی زبان میں ایک قد بت والی لیکن سست و کاہل اور بے وقوف لڑکی کو طنزیہ ڈاچی کہتے ہیں لیکن فلم ڈاچی (1964) میں صورتحال بالکل مختلف ہوتی ہے جہاں نیلو ، ایک انتہائی ذہین اور سمجھدار لڑکی ہوتی ہے جو بڑے داناؤں کے انداز میں اپنے لائی لگ باپ (ایم اسماعیل) کو سمجھاتی بجھاتی رہتی ہے۔ حزیں قادری جیسے عجوبہ روزگار مصنف کی لکھی ہوئی کہانی ، مکالمے ، سکرین پلے اور گانے انتہائی اعلیٰ پائے کے تھے اور ان میں سے اس فلم کا ایک مکالمہ میری دلچسپی کا حامل تھا جو ایم اسماعیل اور نیلو کے درمیان ہوتا ہے اس کا اردو ترجمہ کچھ اس طرح سے تھا:

ایم اسماعیل: "تمہاری ماں بڑی سادہ عورت ہے ، جس دن سے روپیہ ، سو پیسے کا ہوا ہے ، اسے حساب کرنا نہیں آیا۔۔"
نیلو: "اسی لئے تو خدا نے اسے بے حساب دے رکھا ہے۔۔!"

فلم ڈاچی ، عید الفطر کے دن 15 فروری 1964ء کو ریلیز ہوئی تھی اور زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ یکم جنوری 1961ء سے پاکستان میں سکوں کا اعشاری نظام رائج کر دیا گیا تھا جس سے ایک روپیہ ، 100 پیسے کے برابر ہو گیا تھا۔ اس سے قبل ایک روپیہ ، 64 پیسے یا 16 آنے کا ہوتا تھا اور ایک آنہ ، 4 پیسے کا ہوتا تھا اور ایک پیسہ میں 3 پائیاں بھی ہوتی تھیں۔ وہ جو ایک اٹھنی ، آٹھ آنوں یا 32 پیسوں کی ہوتی تھی وہ 50 پیسے کا سکہ بنا دیا گیا تھا اور ایک چونی میں 4 آنے یا 16 پیسوں کی بجائے 25 پیسے ہو گئے تھے۔ ایک آنہ ، 4 پیسے کا اور 2 پیسے کا ٹکا بھی ماضی کا حصہ بن گیا تھا۔ آجکل بیچارہ روپیہ جو بڑی بے دردی سے بے حال کر دیا گیا ہے ، کبھی اس ایک روپے میں 16 آنے ، 32 ٹکے ، 64 پیسے ، 128 دھیلے ، 192 پائیاں ، 264 دمڑیاں ، 2640 کوڑیاں اور 7920 پھوٹی کوڑیاں ہوتی تھیں۔ یاد رہے کہ ہماری روزمرہ بول چال میں اب بھی ان پرانے سکوں کی بات ہوتی ہے حتی کہ چند فلمی گیت ایسے بھی گائے گئے ہیں کہ جن میں ان متروکہ سکوں کا ذکر ملتا ہے مثلاَ مسعودرانا ہی کے گیت "میلہ میلیاں دا ، پیسے دھیلیاں دا۔۔ " (فلم میلہ 1967) اور احمد رشدی اور آئرن پروین کا گیت "نی دمڑی دا سک مل کے منڈا موہ لیا گبھرو جوان۔۔" (فلم چن پتر 1969) کے علاوہ پرانے سکوں کے بارے میں سب سے بہترین ذکر فلم یار مار (1967) کے اس گیت میں ملتا ہے "جا بھیڑی بے وسائی ، نی پیسہ منگن آئی۔۔" نسیم بیگم اور آئرن پروین کے گائے ہوئے اس خوبصورت گیت میں بتایا جاتا ہے کہ ایک پیسہ ، 2 دھیلوں اور 3 پائیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ تاریخ کا ایک طالبعلم ہونے کے ناطے میرے لئے ایسی فلموں اور گیتوں کی بڑی اہمیت رہی ہے۔

مسعودرانا کا یہ شاہکار گیت "ٹانگے والا خیر منگدا۔۔" ایک سٹریٹ سانگ تھا جو گلی گلی گونجتا تھا اور ایک ضرب المثل بن گیا تھا۔ پنجابی زبان میں "خیر" کو بھیک بھی کہتے ہیں اور بچپن میں ہم سمجھتے تھے کہ تانگے والا بھیک مانگتا ہے۔ اس وقت ریڈیو ان لوگوں کے لئے تفریح کا سب بڑا ذریعہ ہوتا تھا جو فلمیں نہیں دیکھتے تھے۔ میرے بچپن میں ہمارا گھر "وڈکا گھر" ہوتا تھا یعنی میرے دادا جان مرحوم اور دادی جان مرحومہ خاندان کے بڑے ہوتے تھے۔ ہمارے محلہ میں زیادہ تر ایک ہی خاندان کے لوگ آباد تھے جن میں سے بیشتر افراد روزانہ شام کی چائے ہمارے گھر کے بڑے صحن میں پیتے تھے جہاں ٹرانسسٹر ریڈیو کے گرد بچھی چارپائیوں پر بیٹھ کر حقہ اور چائے کا دور چلتا تھا اور ساتھ میں ریڈیو پاکستان لاہور کا دیہاتی پروگرام "نظام دین یا جمہور دی آواز" بڑے ذوق و شوق سے سنا جاتا تھا۔ میرے ذہن پر آج بھی نقش ہے کہ جب اس مقبول عام پروگرام میں ہر بدھ اور اتوار کی شام کو فرمائشی فلمی نغموں کا پروگرام ہوتا تھا تو ہمارے بزرگ عام طور پر عشق و محبت اور ہلا گلا ٹائپ گیتوں پر ریڈیو کی آواز کم کر کے اپنی باتیں شروع کر دیتے تھے لیکن جیسے ہی مسعودرانا کا کوئی گیت آتا تھا تو بڑے انہماک سے ریڈیو سننا شروع کر دیتے تھے اور چائے یا حقہ کا کش تک لینا بھول جاتے تھے۔ ان دنوں اس لازوال گیت "ٹانگے والا خیر منگدا۔۔" کے علاوہ "سوچ کے یار بناویں بندیا۔۔" ، "یاراں نال بہاراں ، سجناں۔۔" ، "جہیڑے توڑدے نیں دل برباد ہون گے۔۔" جیسے بامقصد اور سوشل و سماجی موضوعات پر گائے ہوئے مسعودرانا کے سپر ہٹ گیت زبان زدعام تھے جو اکثر ریڈیو پر بجتے تھے۔ مسعودرانا کو قدرت نے انتہائی دلکش اور خبردار قسم کی ایک آئیڈیل مردانہ آواز دی تھی اور ناقدین انہیں آواز کا بے تاج بادشاہ بھی کہتے تھے۔ ان کے گیتوں پر جہاں ریڈیو پر نظام دین (مرزا سلطان بیگ) اور قائم دین (رشید حبیبی) وغیرہ مسعودرانا کی تعریفیں کرتے اور گیت کی مناسبت سے کئی ایک یادگار واقعات سناتے تھے وہاں سامعین میں سے بھی کئی ایک آوازیں آتی تھیں کہ "کیا آواز ہے۔۔!" اور اس کے بعد یہ دعائیں بھی سننے کو ملتی تھیں کہ "جیوندا رو ، گان والیا۔۔" میں نے اپنے بچپن سے اپنے اردگرد کے ماحول میں مسعودرانا سے زیادہ کسی اور گانے والے کی تعریف نہیں سنی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پنجاب کے دیہاتی لوگ مسعودرانا کو مقصودرانا کہتے تھے ، میری والدہ محترمہ آج بھی انہیں اسی نام سے یاد کرتی ہیں۔

مسعودرانا کے 1964 میں 10 فلموں میں 19 گیت

(6 اردو فلمیں ۔۔۔ 11 اردو گیت ۔۔۔ 4 پنجابی فلمیں ۔۔۔ 8 پنجابی گیت)
1
فلم ... ڈاچی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: سدھیر
2
فلم ... ڈاچی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعودرانا ، احمد رشدی ، رفیق ٹنگو ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: اے شاہ ، نذر ، رفیق ٹنگو
3
فلم ... ماما جی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مالا ، مسعود رانا مع ساتھی ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟؟
4
فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: (پس پردہ، بہار ، ظہور شاہ)
5
فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: بابا عالم سیاہ پوش ... اداکار: (پس پردہ ، بہار ، ظہور شاہ)
6
فلم ... بھرجائی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: شوکت علی ، مسعودرانا ، نسیم بیگم مع ساتھی ... موسیقی: منظور اشرف ... شاعر: تنویر نقوی ... اداکار: اکمل ، ساون ، شیریں مع ساتھی
7
فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: (پس پردہ ، گٹو)
8
فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ، احمد رشدی ، آئرن پروین ، روبینہ بدر مع ساتھی ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: دلجیت مرزا ، رنگیلا ، ارسلان ، گٹو مع ساتھی
9
فلم ... بیٹی ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیم بیگم ، مسعود رانا ... موسیقی: دیبو ... شاعر: فیاض ہاشمی ... اداکار: نیلو ، امداد حسین
10
فلم ... آزاد ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رشید عطرے ... شاعر: احمد راہی ... اداکار: سنتوش
11
فلم ... میرا ماہی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ، مالا ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: اکمل ، نیلو
12
فلم ... میرا ماہی ... پنجابی ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ، آئرن پروین ... موسیقی: جی اے چشتی ... شاعر: حزیں قادری ... اداکار: نذر ، رضیہ
13
فلم ... ماں کا پیار ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: رفیق علی ... شاعر: رشید ساجد ... اداکار: (پس پردہ)
14
فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: شببی فاروقی ... اداکار: کمال
15
فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال
16
فلم ... چھوٹی بہن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نگہت سیما ، مسعود رانا ... موسیقی: لال محمد اقبال ... شاعر: مسرور انور ... اداکار: رانی ، کمال
17
فلم ... لنڈا بازار ... اردو ... (1964) ... گلوکار: مسعود رانا ... موسیقی: تصدق حسین ... شاعر: حبیب جالب ... اداکار: (پس پردہ)
18
فلم ... مالن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیمہ شاہین ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر شیلی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟
19
فلم ... مالن ... اردو ... (1964) ... گلوکار: نسیمہ شاہین ، مسعود رانا ... موسیقی: نذیر شیلی ... شاعر: ؟ ... اداکار: ؟

1964 میں مسعودرانا کے 11 اردو گیت

1چھن چھنا چھن بچھوا بولے ، کنگناں ڈولے ... (فلم ... بیٹی ... 1964)
2دنیا ریل گاڑی ، ہے سانپ کی سواری ، جو سمجھے وہ کھلاڑی ، نہ سمجھے وہ اناڑی ، بھیا ... (فلم ... بیٹی ... 1964)
3ایسے بھی معصوم ہیں اس دنیا میں جانے کتنے ، جن کا جرم نہیں ہے کوئی ، پھر بھی لوگ سزا دیتے ہیں ... (فلم ... بیٹی ... 1964)
4میں وہ دیوانہ ہوں ، جس پر کوئی ہنستا بھی نہیں ... (فلم ... آزاد ... 1964)
5کوئی بھی ہے جہاں میں مہربان نہیں ہے ... (فلم ... ماں کا پیار ... 1964)
6میری خاموش محبت کو اشارہ دے دو ... (فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
7گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار ... (فلم ... لنڈا بازار ... 1964)
8کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا ... (فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
9گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں ... (فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
10سیاں رے سیاں ، چھوڑ دے موری بہنیا ... (فلم ... مالن ... 1964)
11آپ نہ جو پیار کیا ہے، آپ کا شکریہ ... (فلم ... مالن ... 1964)

1964 میں مسعودرانا کے 8 پنجابی گیت

1اج دن میلے دا ، میلے دا دن اج ... (فلم ... ماما جی ... 1964)
2او بلے بلے بھئی ، چور ساڈے ویر پے گیا.. ... (فلم ... ڈاچی ... 1964)
3ٹانگے والا خیر منگدا ، ٹانگہ لاہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا.. ... (فلم ... ڈاچی ... 1964)
4دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو ... (فلم ... بھرجائی ... 1964)
5در در توں سانوں ٹھوکر وجے ، کی لکھیاں تقدیراں ، عرشاں والیا ، فرشاں والیا ، معاف کریں تقصیراں ... (فلم ... بھرجائی ... 1964)
6پینگ ٹٹ گئی ہلارا کھا کے ، ٹاہلیاں دے ٹہن پجھ گئے ... (فلم ... بھرجائی ... 1964)
7جے تو پچھیں میں کون تے میں انگریزی ناچا نی ، تیرا منشی میرا چاچا نی ،تے چاچا ماچی گاچا نی ... (فلم ... میرا ماہی ... 1964)
8ساڈی عجب کہانی اے ، بھل کے پرانے دکھڑے ، نویں دنیا وسانی اے ... (فلم ... میرا ماہی ... 1964)

1964 میں مسعودرانا کے 8سولو گیت

1ٹانگے والا خیر منگدا ، ٹانگہ لاہور دا ہووے تے بھاویں جھنگ دا.. ... (فلم ... ڈاچی ... 1964)
2پینگ ٹٹ گئی ہلارا کھا کے ، ٹاہلیاں دے ٹہن پجھ گئے ... (فلم ... بھرجائی ... 1964)
3در در توں سانوں ٹھوکر وجے ، کی لکھیاں تقدیراں ، عرشاں والیا ، فرشاں والیا ، معاف کریں تقصیراں ... (فلم ... بھرجائی ... 1964)
4ایسے بھی معصوم ہیں اس دنیا میں جانے کتنے ، جن کا جرم نہیں ہے کوئی ، پھر بھی لوگ سزا دیتے ہیں ... (فلم ... بیٹی ... 1964)
5میں وہ دیوانہ ہوں ، جس پر کوئی ہنستا بھی نہیں ... (فلم ... آزاد ... 1964)
6کوئی بھی ہے جہاں میں مہربان نہیں ہے ... (فلم ... ماں کا پیار ... 1964)
7میری خاموش محبت کو اشارہ دے دو ... (فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
8گئے دنوں کی یاد دلائے یہ لنڈا بازار، اونچا اڑنے کی خاطر یہاں پہنیں لوگ اتار ... (فلم ... لنڈا بازار ... 1964)

1964 میں مسعودرانا کے 7دوگانے

1چھن چھنا چھن بچھوا بولے ، کنگناں ڈولے ... (فلم ... بیٹی ... 1964)
2ساڈی عجب کہانی اے ، بھل کے پرانے دکھڑے ، نویں دنیا وسانی اے ... (فلم ... میرا ماہی ... 1964)
3جے تو پچھیں میں کون تے میں انگریزی ناچا نی ، تیرا منشی میرا چاچا نی ،تے چاچا ماچی گاچا نی ... (فلم ... میرا ماہی ... 1964)
4گیت گاتی ہیں خوابوں کی پرچھائیاں ، پیار لینے لگا انگڑائیاں ... (فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
5کلی حسرتوں کی نہ کھل سکی ، تیرا پیار راس نہ آ سکا ... (فلم ... چھوٹی بہن ... 1964)
6آپ نہ جو پیار کیا ہے، آپ کا شکریہ ... (فلم ... مالن ... 1964)
7سیاں رے سیاں ، چھوڑ دے موری بہنیا ... (فلم ... مالن ... 1964)

1964 میں مسعودرانا کے 4کورس گیت

1او بلے بلے بھئی ، چور ساڈے ویر پے گیا.. ... (فلم ... ڈاچی ... 1964)
2اج دن میلے دا ، میلے دا دن اج ... (فلم ... ماما جی ... 1964)
3دم علیؑ دم ، علیؑ دم مست قلندر ، وسیں تو دل دے اندر ، پیرا ہو ... (فلم ... بھرجائی ... 1964)
4دنیا ریل گاڑی ، ہے سانپ کی سواری ، جو سمجھے وہ کھلاڑی ، نہ سمجھے وہ اناڑی ، بھیا ... (فلم ... بیٹی ... 1964)


Masood Rana: Latest Online film from 1964

Landa Bazar

(Urdu - Black & White - Friday, 13 November 1964)


Masood Rana: Film posters from 1964
DachiBharjaiBetiAzadMera MahiMaa Ka PyarChhoti BehanLanda Bazar
Masood Rana:

1 Online films from 1964

(1 Urdu and 0 Punjabi films)

1.
13-11-1964
: Landa Bazar
(Urdu)
Masood Rana:

Total 10 released films in 1964

(6 Urdu, 4 Punjabi, 0 Pashto, 0 Sindhi films)

1.
15-02-1964:
Dachi
(Punjabi)
2.
15-02-1964:
Mama Jee
(Punjabi)
3.
29-05-1964:
Bharjai
(Punjabi)
4.
31-07-1964:
Beti
(Urdu)
5.
07-08-1964:
Azad
(Urdu)
6.
28-08-1964:
Mera Mahi
(Punjabi)
7.
23-10-1964:
Maa Ka Pyar
(Urdu)
8.
13-11-1964:
Chhoti Behan
(Urdu)
9.
13-11-1964:
Landa Bazar
(Urdu)
10.
25-12-1964:
Maalan
(Urdu)


Masood Rana: 19 songs from 10 films in 1964

(11 Urdu songs from 6 Urdu films and 8 Punjabi songs from 4 Punjabi films)

1.
Punjabi film
Dachi
from Saturday, 15 February 1964
Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Rafiq Tingu, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Nazar, A. Shah, Rafiq Tingu
2.
Punjabi film
Dachi
from Saturday, 15 February 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Sudhir
3.
Punjabi film
Mama Jee
from Saturday, 15 February 1964
Singer(s): Mala, Masood Rana & Co., Music: G.A. Chishti, Poet: ?, Actor(s): ??
4.
Punjabi film
Bharjai
from Friday, 29 May 1964
Singer(s): Shoukat Ali, Masood Rana, Naseem Begum & Co., Music: Manzoor Ashraf, Poet: Tanvir Naqvi, Actor(s): Akmal, SAwan, Shirin & Co.
5.
Punjabi film
Bharjai
from Friday, 29 May 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): (Playback, Bahar, Zahoor Shah)
6.
Punjabi film
Bharjai
from Friday, 29 May 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Manzoor Ashraf, Poet: Baba Alam Siaposh, Actor(s): (Playback - Bahar, Zahoor Shah)
7.
Urdu film
Beti
from Friday, 31 July 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): (Playback - Gutto)
8.
Urdu film
Beti
from Friday, 31 July 1964
Singer(s): Naseem Begum, Masood Rana, Music: Deebo, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Neelo, Imdad Hussain
9.
Urdu film
Beti
from Friday, 31 July 1964
Singer(s): Masood Rana, Ahmad Rushdi, Irene Parveen, Robina Badar & Co., Music: Deebo, Poet: Fyaz Hashmi, Actor(s): Diljeet Mirza, Rangeela, Arslan, Gutto & Co.
10.
Urdu film
Azad
from Friday, 7 August 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Rasheed Attray, Poet: Ahmad Rahi, Actor(s): Santosh
11.
Punjabi film
Mera Mahi
from Friday, 28 August 1964
Singer(s): Masood Rana, Irene Parveen, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Nazar, Razia
12.
Punjabi film
Mera Mahi
from Friday, 28 August 1964
Singer(s): Masood Rana, Mala, Music: G.A. Chishti, Poet: Hazin Qadri, Actor(s): Akmal, Neelo
13.
Urdu film
Maa Ka Pyar
from Friday, 23 October 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Rafiq Ali, Poet: Rasheed Sajid, Actor(s): (Playback)
14.
Urdu film
Chhoti Behan
from Friday, 13 November 1964
Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Kemal
15.
Urdu film
Chhoti Behan
from Friday, 13 November 1964
Singer(s): Nighat Seema, Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Masroor Anwar, Actor(s): Rani, Kemal
16.
Urdu film
Chhoti Behan
from Friday, 13 November 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Lal Mohammad Iqbal, Poet: Shabbi Farooqi, Actor(s): Kemal
17.
Urdu film
Landa Bazar
from Friday, 13 November 1964
Singer(s): Masood Rana, Music: Tasadduq Hussain, Poet: Habib Jalib, Actor(s): (Playback)
18.
Urdu film
Maalan
from Friday, 25 December 1964
Singer(s): Naseema Shaheen, Masood Rana, Music: Nazir Sheeley, Poet: ?, Actor(s): ?
19.
Urdu film
Maalan
from Friday, 25 December 1964
Singer(s): Naseema Shaheen, Masood Rana, Music: Nazir Sheeley, Poet: ?, Actor(s): ?


Film Music Online

Click on any singers image and watch & listen to music videos direct on YouTube..

A. Nayyar
Afshan
Ahmad Rushdi
Akhlaq Ahmad
Alam Lohar
Anwar Rafi
Asad Amanat Ali Khan
Azra Jahan
Basheer Ahmad
Ghulam Abbas
Ghulam Ali
Habib Wali Mohammad
Humaira Channa
Inayat Hussain Bhatti
Iqbal Bano
Irene Parveen
Kousar Parveen
Mala
Masood Rana
Mehdi Hassan
Mehnaz
Mujeeb Alam
Munawar Sultana
Munir Hussain
Naheed Akhtar
Naheed Niazi
Naseebo Lal
Naseem Begum
Nayyara Noor
Nazir Begum
Noorjahan
Nusrat Fateh Ali Khan
Rajab Ali
Runa Laila
Saira Naseem
Saleem Raza
Shoukat Ali
Tasawur Khanum
Zubaida Khanum


مسعودرانا کے 59 ساتھی فنکاروں پر معلوماتی مضامین



Artists database

Useful information's with detailed film records, milestones, videos, images etc..


Click on any category from the menu below and read more information's..



Pakistan Film Database

Detailed informations on released films, music, artists, history,

box office reports, videos, images etc..



7 decades of Pakistani films

Some facts & figures on released films, artists and film music from the last seven decades..

70 Years of Pakistani Films

Movies Online

The largest collection of 1217 Online Pakistani films..

471

Urdu films

633

Punjabi films

90

Pashto films

Ghoonghat
Ghoonghat
(1996)
Judai
Judai
(1984)


PrePartition Film Database

Informations on released films and artists from 1913-47..

PrePartition Film Database (1913-47)


About this site

Pakistan Film Magazine is the first and largest website on Pakistani films, music and artists with detailed informations, videos, images etc. It was launched on May 3, 2000.

Click on the image below and visit the one of the last manual-edited or non-database website from 2012..

Old pages of Pakistan Film Magazine

More archived pages of Pakistan Film Magazine since 2000..


External film & music links



Top


A website by

Pak Magazine